جنیوا مذاکرات،ماحولیاتی بلیوپرنٹ کی منظوری

اتوار 15 فروری 2015 09:52

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء)جنیوا میں گزشتہ روز ہونیوالے مذاکرات میں ماحولیاتی بلیو پرنٹ کی منظوری دیدی گئی ہے جو کہ اقوام متحدہ کے معنی خیز عمل میں ایک علامتی سنگ میل ہے جسے دسمبر میں پیرس میں ایک عالمگیر معاہدے کی صورت میں اختیار کیا جانا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شریک چیئرمین ڈینیئل ری فسنائیڈر نے وفود سے کہا کہ کیا ہم آج جنیوا میں جاری ہونیوالے مذاکرات مسودے کو آئندہ اجلاس میں لے جاسکتے ہیں جہاں ہم بامعنی مذاکرات کا آغاز کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی اعتراض سامنے نہ آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جاتا ہے جس کے بعد مذاکرات ختم ہو گئے اور مذاکرات کار چھ روزہ مذاکرات کے اختتام پر تالیاں بجاتے ہوئے اٹھ کر چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :