بھارت کا براہموس سپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

اتوار 15 فروری 2015 09:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء) بھارت نے براہموس سپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے‘ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق براہموس ایروبیس کے ترجمان پراوین پتھیک نے بتایا کہ براہموس میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں تعینات جدید ترین اور بحریہ کے طاقتور ترین آئی این ایس کولکتہ سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ براہموس میزائل نے تمام ڈیزائن بیراسٹر پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی بحریہ نے 16 اگست 2014ء کو آئی این ایس کولکتہ میں کمشنڈ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :