نائجیریا میں بوکو حرام کا تازہ حملہ، امریکی مدد مانگ لی گئی

اتوار 15 فروری 2015 09:41

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء ) نائجیر ین فوج نے بوکو حرام کی طرف سے گومبے پر کیے جانے والا حملہ ناکام بنا نے کا دعوی کیا ہے جبکہ دوسری جانب صدر گڈلک جوناتھن نے ان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی مدد مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ابوجہ سے موصولہ رپورٹوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملکی سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے دن بوکو حرام کے شدت پسندوں کی طرف سے کیے گئے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شمال مشرقی شہر گومبے پر سینکڑوں جنگجووٴں نے ایک زبردست حملہ کیا، تاہم بری فوج نے فضائیہ کی مدد سے اسے ناکام بنا دیا

متعلقہ عنوان :