پاکستان کے مسائل حل ہونے میں ایک دہائی لگے گی،آئی ایم ایف

اتوار 15 فروری 2015 10:22

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء )عالمی مالیاتی ادارے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل حل ہونے میں اب بھی ایک دہائی لگے گی۔پاکستان میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران معاشی میدان میں اہم پیش رفت ہوئی تاہم اب بھی مزید کام کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

مہنگائی میں اضافے کی شرح چارفیصد سے کم پر آنا اہم کامیابی ہے جس کی بڑی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے تاہم مہنگائی کم ہونے میں حکومتی پالیسیوں کابھی عمل دخل ہے۔

حالیہ رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہاہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس کی شرح بلحاظ جی ڈی پی صفر اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال بھی ٹیکس ٹوجی ڈی پی میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف کے مطابق امیرطبقے کے لیے بجلی پرسبسڈی دو فیصد سے کم ہوکر اعشاریہ سات فیصد پر آگئی

متعلقہ عنوان :