سلامتی کونسل کوموثر بنانے کیلئے متفقہ اصلاحات پرپاکستان اور چین کا مطالبہ، جنوبی ایشیاء میں اسٹرٹیجک توازن قائم رکھا جائے ،دونوں ممالک کا اتفاق،چینی وزیرخارجہ کے دو روزہ دورے کے اختتام پر دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ

اتوار 15 فروری 2015 10:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء ) پاکستان اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مو ثر بنانے کیلیے اس میں اتفاق رائے سے اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔دونوں ممالک نے جنوبی ایشیامیں اسٹرٹیجک توازن قائم کرنے پر بھی زور دیا۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ڑی کے دو روزہ دورے کے اختتام پر دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ وانگ ڑی کا وزیرخارجہ کی حیثیت سے پاکستان کا پہلادورہ تھا جس کا بنیادی مقصد چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاری تھا۔

انھوں نے صدر ممنون اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کیں۔ وہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملے۔ چینی وزیرخارجہ نے کہاکہ دونوں ممالک کی قیادت جامع اسٹرٹیجک پارٹنر شپ مزید مضبوط بنانے کے عزم پر کاربند ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کیلیے یہ بات اہم ہے کہ وہ چینی پاکستان اقتصادی راہداری کے مشترکہ تصور کو حقیقت کا روپ دیں۔

انھوں نے اس اہم منصوبے کی جلد تکمیل پر زور دیا۔ مشیر خارجہ کے ساتھ وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں جنوبی ایشیا میں ”اسٹرٹیجک توازن“قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو موثر اور تمام رکن ممالک کی نمائندگی کا حق ادا کرنے کے قابل بنانے کیلئے کونسل میں اتفاق رائے سے اصلاحات کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :