تاجکستان آئندہ دو برسوں میں پاکستان کو ہزارمیگاواٹ بجلی فراہم کریگا

اتوار 15 فروری 2015 10:19

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء ) تاجکستان نے کہا ہے کہ وہ آئندہ دو سالوں میں پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع کرے گا۔یہ بات تاجکستان کے سفیر جونو علی شرنے ہفتہ کے روز سیالکوٹ کے ایوان صنعت و تجارت کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ایک معاہدے کے تحت پاکستان کو بجلی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے کہاکہ تاجکستان ' پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری تجارتی نمائشوں کے انعقاد میں چین اور ایران جیسے ملکوں کے تجارتی مواقع کو استعمال کرسکتی ہے

متعلقہ عنوان :