موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہو گی،وزارت پانی و بجلی نے خوشخبری سنادی، وزارت پانی و بجلی نے موسم گرما سے پہلے 1500 میگاواٹ سسٹم میں لانے کا عندیا دے دیا‘ اگلے دو ماہ میں 800 میگاواٹ سے زائد پیداوار متوقع

اتوار 15 فروری 2015 10:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء) وزارت پانی و بجلی نے موسم گرما سے پہلے 1500 میگاواٹ سسٹم میں لانے کا عندیا دے دیا‘ اگلے دو ماہ میں 800 میگاواٹ سے زائد پیداوار متوقع ہے۔ ہر ماہ تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ کیا جاتا ہے تاکہ انٹرنیشنل معیار کے مطابق کام کیا جا سکے۔ نندی پور پاور پلانٹ فرنس آئل پر آنے سے بجلی کی پیدوار میں اضافہ ہو گا۔

ہائیڈرل پاور پلانٹس میں آنے والے وقت میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے انے والے موسم گرما کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ 1500 میگاواٹ سسٹم میں لانے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہے۔ ہائیڈرل پاور پلانٹس اور نندی پور پاور پروجیکٹ‘ نیلم جہلم پروجیکٹ کے مکمل ہونے پر لوڈشیڈنگ میں کمی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ آنے والے موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہو گی کیونکہ وزارت اس وقت مستعدی سے کام کر رہی ہے تاہم تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو مسلسل دیکھ رہی ہیں اور ان کو عالمی معیار پر لانے کیلئے ہر ماہ ان کا معیار چیک کیا جاتا ہے۔ ایل این جی پر نئے پاور پلانٹ بھی آنے والے قلیل وقت میں کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے اب تک کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

وزارت پانی و بجلی 1500 میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل کرنا چاہتی ہے تاکہ لوڈشیڈنگ ختم کی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق رینٹل پاور پلانٹ‘ ریشماں‘ گف اور پنجاب میں بند ہونے والی آئی پی پیز سے تین سال کے لئے ٹیک اینڈ پے کی بنیاد پر بجلی خریدی جائے گی۔ ان پاور پلانٹس کو بجلی پیدا نہ کرنے کی صورت میں کیپسٹی پے منٹ نہیں کی جائے گی۔ ان تمام پلانٹس سے پیشگی ٹیرف منظور ہونے کے بعد تین سال تک بجلی خریدی جائے گی۔

دوسری طرف پنجاب میں ایل این جی پر لگنے والے پاور پلانٹس کے لئے 10 روپے 54 پیسے فی یونٹ پیشگی ٹیرف مقرر کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ نیپرا نے پیشگی ٹیرف کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔ ایل این جی کے پاور پلانٹس کے لئے ٹیرف 30 سال کے لئے نافذ ہو گا۔ ایل این جی پر لگنے والے پاور پلانٹس پر 15 فیصد منافع کی پیشکش کی گئی ہے۔ نیپرا نے تمام سٹیک ہولڈرز سے 22 فروری تک آراء طلب کی ہیں۔ نیپرا پیشگی ٹیرف کی منظوری کے لئے 23 فروری کو سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :