پاکستانی فاسٹ باوٴلر محمد عرفان کا سامنا کرنا ہندوستانی بلے بازوں کے لیے چیلنج ہوگا، راہول ڈریوڈ،پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم فیورٹ ہے ،تاہم پاکستانی ٹیم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ، انٹرویو

ہفتہ 14 فروری 2015 08:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2015ء)انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باوٴلر محمد عرفان کا سامنا کرنا ہندوستانی بلے بازوں کے لیے چیلنج ہوگا۔ایک انٹرویو میں ڈراوڈ نے اتوار کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے میں انڈین ٹیم کو فیورٹ قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں ہے اس وجہ سے انہیں پاکستان پر سبقت حاصل جو حال ہی میں یہاں پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور زیادہ تر کھلاڑیوں کو آسٹریلیا میں کھیلنے کا تجربہ نہیں۔راہول ڈریوڈ نے کہا کہ ہندوستان کی بیٹنگ پاکستان سے بہت بہتر تاہم باوٴلنگ میں پاکستان کو سبقت حاصل ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے اہم کھلاڑی ویرات کوہلی ثابت ہوسکتے ہیں، جنہوں نے آسٹریلیا میں شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دباوٴ کو بہتر انداز میں برداشت کرنے والی ٹیم ہی ہندوستان پاکستان مقابلے میں کامیاب رہے گی۔خیال رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز 14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :