کیبنٹ کمیٹی برائے نجکاری نے نیشنل پاورکنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈکے حکومتی حصص ..
تازہ ترین : 1

کیبنٹ کمیٹی برائے نجکاری نے نیشنل پاورکنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈکے حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری دیدی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2015ء)کیبنٹ کمیٹی برائے نجکاری نے نیشنل پاورکنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈکے حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری دیدی ،کیبنٹ کمیٹی کااجلاس زیرصدارت اسحاق ڈارمنعقدہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر،چیئرمین بورڈلف انوسٹمنٹ مفتاح اسماعیل چیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیراوردیگرافسران نے شرکت کی ۔چیئرمین نجکاری کمیشن نے کابینہ کے ممبران کوبتایاکہ نیشنل پاورکنسٹرکشن کارپوریشن کے حصص کی فروخت کیلئے فنانشل ایڈوائزرکاتقررکیاگیاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کیاجاسکے

وقت اشاعت : 14/02/2015 - 08:59:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں