پیر پگاڑا کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت سینٹ انتخابات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 14 فروری 2015 08:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2015ء)مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ پیر پگاڑہ صبغت اللہ راشدی کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت سینٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ پیر پگاڑا کی جانب سے عمران خان کو سندھ آنے کی دعوت بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز فنگشنل لیگ کے سربراہ پیر پگاڑہ نے سینٹ الیکشن میں جوڑ توڑ کے حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت سینٹ انتخاب پر تبادلہ خیال کیا اور الیکشن متفقہ حکمت عملی طے کرنے کی بھی بات کی گئی اور عمران خان کو پیر پگاڑا نے سندھ آنے کی دعوت بھی دی۔

پی ٹی آئی اور فنگشنل لیگ میں رابطہ پی پی پی کے لئے سندھ میں جنرل نشستوں کے لئے خطرناک ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں اگر سینٹ انتخابات پر اتفاق ہو جاتا ہے تو پی پی پی کو سندھ میں سینٹ کی جنرل نشستوں پر مشکلات کا سامنا ہو گا۔ واضح رہے کہ سندھ میں فنگشنل لیگ کی 11 نشستیں ہیں ن لیگ کی 11 اور پی ٹی آئی کی 4 نشستیں ہیں۔