ناراض رہنما پیر صابر شاہ نے رضامندی کیلئے شرائط رکھ دیں،گورنر سردار مہتاب شرائط ..
تازہ ترین : 1

ناراض رہنما پیر صابر شاہ نے رضامندی کیلئے شرائط رکھ دیں،گورنر سردار مہتاب شرائط کو اعلیٰ قیادت کے سامنے رکھیں گے،پارٹی میں قربانیاں دینے والوں کی کوئی عزت نہیں، پیر صابر شاہ

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2015ء)مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ کو منانے کی کوششیں ناکام ،رضا مندی کیلئے اپنی شرائط رکھ دیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز گورنر خیبر پختونخواہ نے پیر صابر شاہ کو منانے کیلئے بھر پور کوشش کی اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم پیر صابر شاہ راضی نہ ہوئے اور اپنی ناراضگی ختم کرنے کے لئے اپنی شرائط رکھ دیں ۔سردار مہتاب نے کہا کہ وہ ان کی شرائط کو اعلیٰ قیادت کے سامنے رکھیں گے ۔اس موقع پر پیر صابر شاہ نے کہا کہ پارٹی میں قربانیاں دینے والوں کی کوئی عزت نہیں ہے اور میں پارٹی میں صرف عزت کے لئے کام کرتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ پارٹی میں قربانی دینے والوں کو درگزر کیا جاتا ہے ۔

وقت اشاعت : 14/02/2015 - 08:55:21

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں