وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا ٹیلی فون،نریندر مودی اور نواز شریف کے درمیان 10 منٹ تک گفتگو ،دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ، با ت چیت میں تمام مسائل گفت وشنید کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا،تر جما ن وزیر اعظم ہا وس

ہفتہ 14 فروری 2015 09:36

اسلام آباد۔ نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2015ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تر جما ن وزیر اعظم ہا وس کے مطابق نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ خطے میں امن اور دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان 10 منٹ تک تبادلہ خیال کیا گیا۔ تر جما ن کے مطابق دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان مستقبل میں بھی تمام مسائل گفت و شید کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

ادھر بھا رتی وزارت خا رجہ کے تر جما ن نے کہا کہ بھا رتی وزیر اعظم نے ٹیلفو نک گفتگو میں کر کٹ ورلڈ کپ سے قبل پا کستا نی ٹیم کے لئے نیک خواہشا ت کا بھی اظہا ر کیا نریندر مودی نے کہا کہ ورلڈ کپ تمام ممالک کے مابین رابطوں کو فعال بنانے اور ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ باہمی منسلک کرنے کا باعث بھی بنتا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی نے ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی رابطہ کیا اور انہیں ورلڈ کپ میں کامیابی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ،واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر بارک اوباما نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان کو اپنے دورہ بھارت کے حوالے سے اعتماد میں لیا تھا۔