کرکٹ ورلڈکب کے آغاز قبل انٹرنیشنل بکیزسرگرم ہوگئے،سب سے بھاری سٹہ ورلڈکپ کے ابتدائی دومیچز پرکھیلاجائیگا

جمعہ 13 فروری 2015 08:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء) کرکٹ ورلڈکب کے آغاز قبل انٹرنیشنل بکیزسرگرم ہوگئے ،سب سے بھاری سٹہ ورلڈکپ کے ابتدائی دومیچز پرکھیلاجائیگا،بھارت،جنوبی افریقہ سمیت مختلف ممالک میں سٹے بازوں کے نیٹ ورک قائم،مافیاطارق روڈ،ڈیفنس میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز ہوتے ہی شہرمیں بک میکرسرگرم ہوگئے ، ماضی میں بک میکروں میں اختلافات کے باعث 6سے زائد بکی قتل ہوچکے ہیں کرکٹ کے ورلڈ کپ کا آغاز ہوتے ہیں شہرمیں بک مکیزایک بارپھرسرگرم ہوگئے ہیں اورمختلف علاقوں میں ڈیرے ڈال لیے ہیں ،اس وقت کراچی شہرمیں 10سے زائد بڑی بکیں چل رہی ہیں جہاں کرکٹ پرکروڑوں روپے کا جواکھیلاجاتاہے ،ان بک میکروں کے روابط بیرون ملک کے بڑے بکیوں سے ہوتے ہیں جن سے انہوں نے ٹیلیفوں کی لائنزلی ہوتی ہیں،کراچی میں سٹی ڈسٹرکٹ میں عاصم اورکامران ،ڈسٹرکٹ ایسٹ میں سعیدروبی ،ساجد بانڈ ،جاوید،سچل ،پپی اوربنگالی جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں امجد،طفیل اوروکی سمیت دیگربکی سرگرم ہیں ،ان میں سے کئی بک میکرایسے بھی ہیں جن کے دوسرے بک میکروں سے تنازعات چل رہے ہیں ماضی میں شہرمیں ان بک میکروں کی لڑائی میں سپاری کلرزنے بڑافائدہ اٹھایا ،کچھ عرصہ قبل کریم آباد پرفائرنگ سے بک میکرجنیدمیمن اوراس کا بیٹا،گذری میں اشتیاق گنجا،عزیزآباد میں گلفام،گارڈن پرعارف جبہ اورگذشتہ روزگلشن اقبال میں انیس مین قتل ہوچکے ہیں ،اس ورلڈکپ کے بعد بھی ان بک میکرزمیں تنازعات پیداہونے کا خدشہ ہے ،ایس ایس پی ایسٹ پیرمحمدشاہ کا کہناہے کہ پولیس بکیزکے خلاف مسلسل کارروائیاں کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :