آصف زرداری اسلام آبادپہنچ گئے ، سیاسی رہنماوٴں سے ملاقاتیں کریں گے

جمعہ 13 فروری 2015 08:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء)سابق صدرآصف علی زرداری اسلام آبادپہنچ گئے ،اسلام آبادمیں قیام کے دوران سیاسی رہنماوٴں سے ملاقاتیں کریں گے ،سابق صدرآصف علی زرداری جمعرات کے روزکراچی سے اسلام آبادپہنچ گئے ،آصف علی زرداری کچھ روزاسلام آبادمیں قیام کریں گے اورسیاسی رہنماوٴں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سیاسی رہنماوٴں سے سینٹ کے انتخابات پرتبادلہ خیال اورچیئرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوارکی حمایت کرنے کی درخواست کریں گے ۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی سینٹ کے مارچ میں ہونے والے انتخابات کے بعدبھی سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی جماعت ہوگی اوراے این پی مسلم لیگ ق اورایم کیوایم سے اتحادہونے کی صورت میں مضبوط پوزیشن میں ہوجائے گی