صدر پوٹن نے جنگ بندی کے لیے یوکرائنی باغیوں پر دباوٴ ڈالا، انجیلا مرکل

جمعہ 13 فروری 2015 09:07

منسک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء)جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرائن میں ماسکو نواز علیحدگی پسند باغیوں پر دباوٴ ڈالا ہے۔ ان کے خیال میں یہ بات یوکرائن میں جاری خون خرابے کو روکنے کے لیے ’امید کی ایک کرن‘ ہے۔

(جاری ہے)

منسک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جرمن چانسلر کا کہنا تھاکہ ”آخر میں صدر پوٹن نے علیحدگی پسندوں پر دباوٴ ڈالا کہ وہ ہفتہ اور اتوار کی درمیان شب 12 بجے سے شروع ہونے والے سیزفائر پرعمل کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 16 گھنٹوں تک جاری رہنے والے مذاکرات میں یوکرائنی صدر پیٹرو پوروشینکو نے خون خرابے کے خاتمے تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔