بوکوحرام کے 260 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے، نائیجر فوج

جمعہ 13 فروری 2015 09:07

ابوجاہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء)نائیجر کی فوج نے کہا ہے کہ بوکوحرام کے شدت پسندوں کے خلاف چھ فروری سے شروع ہونے والے آپریشن میں اب تک 260 شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

بوکوحرام کے خلاف یہ آپریشن نائیجر کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے دِفا میں شروع کیا گیا تھا۔ نائیجر آرمی کے کرنل مائیکل لیڈرو کے مطابق متعدد جنگجووٴں کو گرفتار بھی کیا گیا اور اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔

متعلقہ عنوان :