پاکستان آئندہ ہفتے 173بھارتی قیدیوں کو رہا کرے گا ،بھارتی قیدیوں کو 16 فروری کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔ قیدیوں کی وطن واپسی واہگہ بارڈر کے ذریعے ہوگی،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

جمعہ 13 فروری 2015 09:31

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء)پاکستان آئندہ ہفتے 173بھارتی قیدیوں کو رہا کرے گا۔بھارتی اخبار” ہندوستان ٹائمز“ کے مطابق پاکستانی جیلوں میں قید 526بھارتی قیدیوں میں سے173قیدی آئندہ ہفتے رہا کردیئے جائیں گے۔اس اقدام کوکچھ حد تک دونوں ممالک میں کشیدہ تعلقات میں برف پگھلنے کی علامت کے طور پر لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے ان کی وطن واپسی کی جلد امید بتائی ہے انہوں نے کہا کہ انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ 173 بھارتی قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا اور 16 فروری کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔

قیدیوں کی وطن واپسی واہگہ بارڈر کے ذریعے ہوگی اور سب سے پہلے بھارتی سفارتی مشن اسٹاف انہیں ملے گا۔ اخبار کے مطابق دہلی مذاکرات منسوخ کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی یا سینئر وزارت خارجہ کی سطح پر سرکاری بات چیت نہیں ہے۔ تاہم قیاس آرائیاں ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان بیک چینل سے بات چیت کا عمل جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جلد ہی مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں لیکن حکام ایسی کسی بھی پیش رفت کی تردید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ قیدیوں کی رہائی سے کسی قسم کامفہوم اخذ نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :