سندھ میں ہرجگہ کرپشن ہے ، لوگوں کی ہڈیوں کاسوپ بناکرانجوائے کیاجارہاہے ، ذوالفقارمرزا،میں کسی ایمپائرکے کہنے پرنہیں بول رہانہ کسی ایمپائرکی مجھ سے بات کرنے کی ہمت ہے ،الزامات پرعدالت جانے کوتیارہوں ،اس وقت آصف علی زرداری کے 40نہیں 130چورہیں ،آصف زرداری میرادوست ہے ،لیڈرنہیں، لیڈرصرف بلاول بھٹوہے ،کرپٹ حکومت کی وزارت پرلعنت بھیجتاہوں ،بلاول بھٹوحق پراورزرداری ناحق ہے ،رحمان ملک ڈرامے بازہے ،ڈرامے کرنے کے قابل نہیں چھوڑوں گا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 13 فروری 2015 09:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء)سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزانے کہاہے کہ سندھ میں ہرجگہ کرپشن ہے ،سندھ کے لوگوں کی ہڈیوں کاسوپ بناکرانجوائے کیاجارہاہے ،میں کسی ایمپائرکے کہنے پرنہیں بول رہانہ کسی ایمپائرکی مجھ سے بات کرنے کی ہمت ہے ،الزامات پرعدالت جانے کوتیارہوں ،اس وقت آصف علی زرداری کے 40نہیں 130چورہیں ،آصف علی زرداری میرادوست ہے ،لیڈرنہیں لیڈرصرف بلاول بھٹوہے ،کرپٹ حکومت کی وزارت پرلعنت بھیجتاہوں ،بلاول بھٹوحق پراورزرداری ناحق ہے ،رحمان ملک ڈرامے بازہے ،ڈرامے کرنے کے قابل نہیں چھوڑوں گا۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں ذوالفقارمرزانے کہاکہ سندھ میں ہرجگہ کرپشن ہے ،جوبھی کررہاہے اس کاذمہ دارآصف علی زرداری ہے ،اوربلاول بھٹوکی لڑائی اصولوں پرہے ،سندھ میں جوجتنابڑاہے اتنابڑاکرپٹ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری پارٹی معاملات سے لاعلم ہیں ۔بلاول بھٹوحق پرہیں اورآصف علی زرداری ناحق ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تھرمیں معصوم بچے مررہے ہیں جبکہ سندھ میں وزراء پیسوں سے پیٹ بھررہے ہیں ،سندھ کاایری گیشن سنٹران پڑھ اورجاہل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ رحمان ملک میرابھائی نہیں ہے وہ سب سے بڑاکرپٹ ہے ۔رحمان ملک کوڈرامے کرنے کے قابل نہیں چھوڑوں گا،رحمان ملک میرے خلاف ایک لفظ بولے تواسے بلابٹ کرسکتاہوں ،کرپشن نے آصف علی زرداری کوبھی اندھاکردیاہے انورمجیدکی کرپشن کے چرچے ہرزبان پرہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت آصف زرداری کے چور40نہیں 120ہیں ،انورمجیدآصف علی زرداری کافرنٹ مین ہے ،شرجیل میمن کرپٹ ،ایازسومروتھوڑاتھوڑاکرپٹ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مجھے سندھ اورپاکستان بچاناہے ،پاکستان کے لوگوں کے حقوق کوبچاناہے ،بلاول بھٹوکوفوری پاکستان بلایاجائے اوراس میں پاکستان کامفادہے ۔انہوں نے کہاکہ فوج مجھے بھی اچھی لگتی ہے لیکن میں کسی ایمپائرکے کہنے پرنہیں بول رہاہے اورنہ ہی کسی ایمپائرمیں ہمت ہے کہ وہ مجھ سے بات کرے ۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری ڈرامے بازہیں انہیں پتہ ہے کہ میں کیاکرسکتاہوں ۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کے لوگوں کی ہڈیوں کاسوپ بناکرانجوائے کیاجارہاہے اورکاروباری مفادات کی وجہ سے مفاہمت کی جارہی ہے ۔آصف زرداری کوکوئی پرواہ نہیں کہ پیپلزپارٹی پنجاب سے جیتے یاہارے اگرمیرے الزامات غلط ہیں توعدالت کاسامناکرنے کوتیارہوں ۔انورمجیدکے خلاف عدالت میں ثبوت دینے کوتیارہوں ۔انہوں نے کہاکہ شوگرمل میں آصف زرداری کایک پیسہ بھی نہیں تھاپھربھی انہیں شوگرمل دی میں نے شوگرمل دیکرآصف زرداری کااحسان چکادیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ عزیربلوچ کے مخالف گروپ سے رابطے میں تھامیں نے گورنرکی بھی سرپرستی کی ،لیاری والے ہماری عزت ہیں ،جھوبھٹوکے زمانے سے اب تک آنکھیں بندکرکے پیپلزپارٹی کوووٹ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے پاس کوئی اختیارنہیں ،میں بلاول بھٹوکے ساتھ کھڑاہوں وہ میرالیڈرہے ۔آصف علی زرداری میرادوست ہے لیڈرنہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سیکورٹی اداروں کومجھ پرشک ہے توابھی گرفتارکرلیں انورمجیدآصف زرداری کاٹاوٴٹ ہے ،پانچ سال میں 17شوگرملیں بناناایک بندے کے ٹاوٴٹ کاریکارڈہے ۔انہوں نے کہاکہ اویس مظفرکاکرداراب ختم ہوچکاہے ،اویس مظفرنے اربوں روپے کمائے ۔انہوں نے کہاکہ بھٹوامیراسیاسی باپ اوربے نظیرمیری سیاسی بہن ہیں ۔آصف زرداری سے اچھے تعلقات ہیں لیکن میرالیڈرصرف بلاول ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پیسے بنانے کیلئے ایم کیوایم کوساتھ رکھناضروری ہے ۔آصف زرداری الطاف حسین یونیورسٹی کوخودزمین دیتے پیپلزپارٹی کے پاس 5سال تھے لیکن کچھ بھی نہ کرسکے۔انہوں نے کہاکہ امین فہیم کی ہمیشہ بے عزتی کی گئی ،امین فہیم کامذاق اڑایاگیامیں خودگواہ ہوں ،بے نظیرکی وصیت کومانتاہوں کہ وہ بی بی کی تحریرہے ۔آصف علی زرداری نے بے نظیرکے اعتمادکودھوکہ دیاہے ،میں خودمستعفی ہوامجھ سے استعفیٰ لینے کی کسی کی ہمت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بے نظیراوربھٹولوگوں کوروٹی کپڑادیناچاہتے تھے ،آج ان کے کپڑے بھی نوچ لئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ امیدہے کہ بلاول جلدپاکستان آئیں گے ورنہ صورتحال اورمشکل ہوجائے گی