چوہدری محمد سرور کو تحریک انصاف میں شیڈو کابینہ کی تشکیل کا ٹاسک دے دیا گیا،حکومت اور پارٹی امور چلانے کیلئے نوجوانوں کو تیار کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی،چوہدری محمد سرور

جمعہ 13 فروری 2015 09:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو تحریک انصاف میں شیڈول کابینہ کی تشکیل کا ٹاسک دے دیا گیا۔ چوہدری محمد سرور نے یہ انکشاف اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

انٹرویو میں چوہدری سروری نے کہا کہ پارٹی میں شیڈول کابینہ تشکیل دینے کیلئے میں اپنی تمامتر کوششیں بروئے کار لاؤں گا اور ایک ایسی ٹیم تشکیل دوں گا جو نہ صرف موجودہ کابینہ کے محکموں کی خامیوں کی نشاندہی کرے گی بلکہ ایسے ماہر سیاستدانوں کی ٹیم عمل میں آئے گی جو اقتدار میں آکر ڈیپارٹمنٹس کی اصلاح بھی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور پارٹی امور چلانے کیلئے نوجوانوں کو تیار کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ پارٹی عہدے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں پارٹی انتخابات کے ذریعے پارٹی عہدہ قبول کروں گا۔ واضح رہے کہ چوہدری محمد سرور برطانوی رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :