جاوید ہاشمی نے نواز شریف زرعی یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کر لیا، محکمہ اوقاف نے بھی خاموشی اختیار کر لی، اراضی و گزار کرانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے، ڈی سی او

جمعرات 12 فروری 2015 08:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے نواز شریف زرعی یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز اوقاف کی 54 ایکڑ اراضی کو حکومت نے نواز شریف زرعی یونیورسٹی کیلئے مختص کیا تھا۔

(جاری ہے)

مخدوم جاوید ہاشمی نے یونیورسٹی کی زمین پرہل چلا کر خود قابض ہو گئے ہیں جس پر محکمہ اوقاف نے بھی خاموشی اختیار کر لی ہے۔ادھر ڈی سی او زاہد سلیم گوندل نے کہا ہے کہ اراضی حکومت کی ہے اس پر قبضہ نہیں ہوسکتا ، انہوں نے محکمہ اوقاف کے حکام کو ہدایت کی کہ اراضی و گزار کرانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے ۔واضح رہے کہ جاوید ہاشمی سے قبل سابق صوبائی وزیر چوہدری وحید آرائیں نے نواز شریف زرعی یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کر رکھا تھا ۔