مصر ،روس صدور کی ملاقات، روس مصر کا پہلا جوہری پلانٹ تعمیر کریگا

جمعرات 12 فروری 2015 08:59

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء)مصری صدر عبدالفتح السیسی نے کہا ہے کہ روس ان کے ملک کا پہلا جوہری توانائی پلانٹ مشترکہ طور پر تعمیر کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے۔سیسی اور دورے پر آئے ہوئے روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کی موجودگی میں گزشتہ روز مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔

(جاری ہے)

پیوٹن کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں سیسی نے کہاکہ جوہری بجلی گھر بحرہ روم کے ساحل پر شمال مغربی مصر میں دابا میں تعمیر کیا جائے گا۔مصر نے معزول صدر حسنی مبارک کے دور کے دوران دابا میں اس قسم کے جوہری بجلی گھر کی بنیاد رکھی تھی لیکن مقامی مکینوں کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے کام روک دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :