امریکی فوج یوکرائنی فوج کو تربیت فراہم کرے گی، امریکی کمانڈر

جمعرات 12 فروری 2015 08:58

وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء )یورپ میں امریکی فوج کے کمانڈر بین ہوجز نے کہا ہے کہ امریکی فوج یوکرائنی فورسز کو تربیت فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

پولینڈ کے شمال مغرب میں واقع نیٹو کے ایک اڈے کا دورہ کرتے ہوئے اس امریکی کمانڈر کا کہنا تھا کہ روس نواز باغیوں کے خلاف لڑنے والے فوجیوں کی تربیت کا آغاز مارچ میں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی ایک بٹالین فوج یوکرائن کی تین بٹالینز کو تربیت فراہم کرے گی۔ اس تربیت میں فوجیوں کو سکھایا جائے گا کہ روس کے یا پھر روس نواز باغیوں کے حملے کی صورت میں کیسے دفاع کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :