امریکہ، کیرولینا میں تین مسلمان طلبہ قتل، ایک شخص گرفتار
تازہ ترین : 1

امریکہ، کیرولینا میں تین مسلمان طلبہ قتل، ایک شخص گرفتار

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء)امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں پولیس کو تین مسلمان طلبہ کی لاشیں ان کے مکان سے ملی ہیں،پولیس نے اس قتل کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ 46 سالہ کریگ سٹیون ہکس قتلِ ارادی کے جرم میں گرفتار ہیں۔طلبہ کی لاشیں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے قریب برآمد ہوئیں اور ان کی عمر 23 ،21 اور 19 سال بتائی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں دیا برکت، ان کی اہلیہ یسر محمد ابل صلحہ اور ابو صلحہ کی بہن رزن محمد ابو صلحہ ہیں۔ان تینوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔پولیس نے قتل کے محرکات کی نشاندہی نہیں کی لیکن تینوں طلبہ مسلمان تھے، جس سے قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ یہ قتل مذہبی یا نسلی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ان تینوں کی لاشیں کیرولائنا یونیورسٹی کے قریب چیپل ہل کے اپارٹمنٹ میں سے ملی۔

وقت اشاعت : 12/02/2015 - 08:54:47

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں