آصف زرداری کوکاروبارعزیزہے، ذوالفقارمرزا، وہ سندھ حکومت کوکاروبارکی طرح چلارہے ہیں اورہرمنافع بخش چیزکواپنی ملکیت بناناچاہتے ہیں ،پیپلزپارٹی کسی کے باپ کی جاگیرنہیں یہ میرے قائدبھٹوکی پارٹی ہے ،سندھ کی شوگرملوں پراجارہ داری قائم ہے ،مجھ پردباوٴہوتاتوچمچہ گیری کرتاکرپشن کے خلاف جدوجہد شروع کی ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعرات 12 فروری 2015 09:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء)سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزانے کہاہے کہ آصف علی زرداری کوکاروبارعزیزہے وہ سندھ حکومت کوکاروبارکی طرح چلارہے ہیں ،اورہرمنافع بخش چیزکواپنی ملکیت بناناچاہتے ہیں ،پیپلزپارٹی کسی کے باپ کی جاگیرنہیں یہ میرے قائدبھٹوکی پارٹی ہے ،سندھ کی شوگرملوں پراجارہ داری قائم ہے ،مجھ پردباوٴہوتاتوچمچہ گیری کرتاکرپشن کے خلاف جدوجہد شروع کی ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کوسیاست سے زیادہ اپناکاروبارعزیزہے ،وہ سندھ حکومت کوکاروبارکی طرح چلارہے ہیں ،اورہرمنافع بخش چیزکواپنی ملکیت بناناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فریال تالپورکے نوکراپنی مرضی سے لوگوں کونوکریاں دلواتے ہیں ،میں نے اپنی سوانح عمری لکھ دی ہے ،موت کے فوراًبعدشائع ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بے نظیرکے خون کوسستے داموں بیچاجارہاہے ،سندھ میں چنداپنی شوگرملیں تھیں جن کوبینک قرضے نہیں دیتاتھامیں نے 20سال دوستوں اورمارکیٹ سے بھیک مانگ کرشوگرمل چلائی سندھ بینک انورمجیدکوفنانس کیلئے بنایاگیا،سندھ کی شوگرملوں پرایک شخص کی اجارہ داری کرادی گئی ،سندھ کے کسانوں سے گنازبردستی لیکرانورمجیدکی شوگرملوں کوبیچاہے ہوسکتاہے انورمجیدکے پاس ایسی جادوکی چھڑی ہوکہ آصف علی زرداری مجبورہوں ۔

انہوں نے کہاکہ میں اورآصف زرداری ایک دوسرے کواندرسے جانتے ہیں ،پیپلزپارٹی کسی کے باپ کی نہیں ہماری پارٹی ہے میں اپنے موٴقف کومضبوط کرنے کیلئے جھوٹ نہیں بولوں گا۔آصف زرداری سے کہاتھاکہ تمہارادشمن نہیں ہوں مجھے آصف زرداری نے کہاکہ تم ساری مفاہمت خراب کررہے ہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں غریبوں کاحق کرپٹ لوگوں کی جیب میں جارہاہے ،میں نے کرپشن کے خلاف جدوجہد شروع کی ہے ،مجھ پردباوٴہوتاتومیں چمچہ گیری کرتا۔انہوں نے کہاکہ میراعزیربلوچ سے اس حدتک تعلق تھاکہ میں وزیرداخلہ تھااللہ عزیربلوچ کوصحت دے کہ وہ سچ بولے

متعلقہ عنوان :