چین کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر آ ج پاکستان آئیں گے، چینی وزیر خارجہ دورے کے دورا ن صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے،دورے کا مقصد مارچ میں چینی صدر کے پاکستان کے دورے کو حتمی شکل دینا ہے

جمعرات 12 فروری 2015 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء)چین کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر آ ج جمعرات کو پاکستان آئیں گے۔ وانگژی صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ دورے کا مقصد مارچ میں چینی صدر کے پاکستان کے دورے کو حتمی شکل دینا ہے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگژی دو روزہ دورے پر آ ج آٹھ رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ جامع سڑیٹجیک شراکت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ اس دورے میں قومی سلامتی اور خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ وانگ ژی صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں فریقین دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووٴں خصوصا سیاسی ، سڑیٹجیک اور اقتصادی تعاون پر بات چیت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کو باہمی مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ہونے والی پیش رفت پر آزادانہ تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :