بھارتی فوج کا جنگی جنون : سیالکو ٹ کے سر حدی علاقو ں پر بلا اشتعا ل فا ئر نگ ،بجوڑا کے علاقے میں ایک گھر پر گولہ گرنے سے ایک شخص زخمی ،ہسپتال منتقل،مندرا اور عمرانوالی کے علاقوں میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری ،متعدد مویشی مارے گئے،متعدد مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا

جمعرات 12 فروری 2015 09:20

پسرور،سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء)بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ،بجوات سیکٹر کے علاقے بنڈی بجوڑامیں ایک گھر پر بھارتی فوج کی جانب سے پھینکا گیا مارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ ٹھٹھی مندر اور عمرانوالی کے علاقوں میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے متعدد مویشی مارے جانے کے علاوہ کئی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بھارتی فوج کی جانب سے بنڈی بجوڑا کے علاقے میں شدید گولہ باری کی گئی جس سے ایک گولہ گھر پر گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جبکہ چناب رینجرز نے بھی بھارتی فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ادھر بھارتی سکیورٹی فورسز نے ہرپال سکیٹر پر بلا اشتعال فائر نگ و گولہ باری بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی سرحدی علاقوں ٹھٹی مندرا اور عمرانوالی کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے معتدد مویشی مارے گے اور کئی مکانوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کاروائی سے ہندو بنیوں کی توپیں خاموش ہو گئی،گولہ باری سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

بھارتی گولہ باری سے معتدد مویشی مارے گئے اور کئی مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا پاکستانی نوجوانوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جنون میں مست بھارتی وزیر اعظم نیندر مودی کو معلوم ہوناچاہے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اس کے علاوہ مسلمان ایمان کے جزبہ سے سرسار ہیں اور وہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ105کلو میٹر لمبی سیالکوٹورکنگ باونڈری لائن پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائیرنگ اورگولہ باری سے اکتوبر2014سے لے کر آج تک 20پاکستانی بے گناہ شہریشہیدجبکہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں اس دوران لوگوں کے سنیکڑوں مال مویشی ہلاک و مکانات تباہ ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :