کسی بھی غیر ملکی طالبعلم اور استاد کو مدرسہ یا مسجد میں نہیں لگایا جائے گا ، پاکستان علماء کونسل نے مدرسوں اور مساجد کے لیے دس نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا

جمعرات 12 فروری 2015 09:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء) پاکستان علماء کونسل نے مساجد اور مدارس کے لئے دس نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی طالبعلم اور استاد کو مدرسہ یا مسجد میں نہیں لگایا جائے گا ، پاکستان علماء کونسل نے مدرسوں اور مساجد کے لیے دس نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے جس کے مطابق مدرسہ اور انتظامیہ طلباء اور سرپرستوں کے کوائف اپنے پاس رکھے گا کسی بھی غیر ملکی طالبعلم یااستاد کو قانونی دستاویزات کے بغیر نہ رکھا جائے افغان طلباء اور اساتذہ کے لیے مہاجرین کو جاری کارڈ کو قانونی سمجھا جائے گا ضابطہ اخلاق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رجسٹرڈ اور سالانہ آڈٹ کرانے والے مدارس رپورٹ کا ریکارڈ پاس رکھیں وفاق المساجد سے ملحقہ تمام لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر عمل کریں اور جمعہ کے عربی خطبہ اور اذان کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال نہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :