کرکٹ زیروسے شروع کررہا ہوں ،کارکردگی دکھانا ان کا کام ہے ،اورسیلیکٹ کرنا بورڈ کا کام :محمد عامر

بدھ 11 فروری 2015 08:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء )لاہور میں کلب کرکٹ کے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ وہ صفر سے کرکٹ کا آغاز کررہے ہیں کلب کرکٹ کھیلنا بہت مشکل ہے،،جو کلب کرکٹ میں ایڈجسٹ ہوجاتا ہے اسے آگے مشکل نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ ہفتے میں دو سے تین پریکٹس میچز مل جائیں تو بہترین ہے،پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے محمد عامر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم اس وقت پریشر میں ہے،جو ٹیم دباوٴ برداشت کرے گی وہ جیت جائے گی۔

متعلقہ عنوان :