سیالکوٹ، گورمے فیکٹری میں گیس لیکج سے دھماکہ، آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر جاں بحق،34 زخمی

بدھ 11 فروری 2015 08:49

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء) سیالکوٹ گورمے فیکٹری میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا جس کے باعث فیکٹری میں آگ لگ گئی آگ سے دو افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 34 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز سیالکوٹ میں ایک گورمے فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا دھماکے سے فیکٹری میں آگ بڑھک اٹھی جس کے باعث فیکٹری میں کام کرنے والے دو افراد آگ سے جھلس کر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 34فراد کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے زخمیوں کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جو آگ لگنے کے باعث بنا اور آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

متعلقہ عنوان :