عمران خان کا بھانجا اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر ، راشد حفیظ کوایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا

بدھ 11 فروری 2015 08:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء)وزیراعلی ٰ کی منظوری کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے احمد حسن خان کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کردیا ہے۔ جبکہ راشد حفیظ کوایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق احمد حسن خان اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کرنے کی سفارش جنوری کے دوسرے ہفتے میں حمزہ شہباز کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی طرف سے بھیجی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف، سابق ایڈووکیٹ جنرل خواجہ حارث احمد ،وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری امداد بوسال اور سابق ایڈووکیٹ جنرل مصطفی رمدے پر مشتمل کمیٹی سے دوبارہ مشاورت کے بعد وزیراعلی ٰ نے احمد حسن خان کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر کرنے کی منظوری دی جس کے بعد محکمہ قانون پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :