اضافی بلوں کو روکنے کیلئے آئیسکو نے میٹر ریڈنگ سسٹم کو بہتر بنانے کی ٹھان لی، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سم کارڈ اور ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فون خرید لیے‘ لائن مین کو موبائل کے ذریعے میٹر کی تصویر بنا کر ریڈنگ ڈیٹا سینٹرمیں دینا لازمی ہوگا۔ 21 لاکھ روپے کے موبائل منگوا بھی لئے گئے

بدھ 11 فروری 2015 08:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء) وزارت پانی و بجلی کی ہدایت پر آئیسکو نے میٹر ریڈنگ سسٹم کو بہتر بنانے اور اضافی بلوں کو روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سم کارڈ اور ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فون خرید لیے‘ لائن مین کوموبائل کے ذریعے میٹر کی تصویر بنا کر ریڈنگ ڈیٹا سینٹرمیں دینا لازمی ہوگا۔ 21 لاکھ روپے کے موبائل منگوا بھی لئے گئے۔

معلوم ہواہے کہ اضافی بلوں کو روکنے کیلئے آئیسکو نے میٹر ریڈنگ سسٹم کو بہتر بنانے کی ٹھان لی ہے۔

(جاری ہے)

معلومات کے مطابق آئیسکو نے ابتدائی طور پر ایک نجی موبائل کمپنی سے معاہدہ طے کرلیا ہے جس سے مبلغ 21 ہزار روپے مالیت کا موبائل ہر لائن مین کو دیا جائے گا تاکہ وہ متعلقہ میٹر کی تصویر بناکر ڈیٹا سینٹر بھیجے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ بہت جلد بل پر میٹر کی تصویر بھی آویزاں کی جائے گی تاکہ متعلقہ میٹر کو چیکنگ کرنے میں آسانی ہو‘ خبر رساں ادارے کو معلوم ہوا ہے کہ نجی موبائل کمپنی نے تقریباً 100 سے زائد موبائل فراہم کردیئے ہیں جبکہ مزید سینکڑوں موبائل کی کھیپ بھی جلد فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :