کیبل آپریٹرز معیاری پروگراموں کی نشریات یقینی بنائیں:پرویز رشید ، کیبل ٹی وی نیٹ ..
تازہ ترین : 1

کیبل آپریٹرز معیاری پروگراموں کی نشریات یقینی بنائیں:پرویز رشید ، کیبل ٹی وی نیٹ ورک کو ڈیجیٹل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء )وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کیبل آپریٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ ناظرین کیلئے معیاری پروگراموں کی نشریات یقینی بنائیں۔ منگل کے روزکیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیبل ٹی وی نیٹ ورک کو ڈیجیٹل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے پیمرا کو ایسے چینلوں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی جو معاشرتی اقدار کی پیروی نہیں کر رہے۔ انہیں کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ان مسائل کے حل کیلئے وزارت اطلاعات، پیمرا اور کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔

وقت اشاعت : 11/02/2015 - 08:32:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں