آصف زرداری اور امین فہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سینیٹ الیکشن، تمام امیدواروں کے ناموں پر مشاورت

بدھ 11 فروری 2015 08:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء)پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری اور سینئر رہنما امین فہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن تمام امیدواروں کے ناموں پر مشاورت کی گئی،سینیٹ الیکشن سیٹوں کیلئے امین فہیم نے پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امین فہیم نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے رابطے ہیں،ٹکٹوں کی توثیق کی ہے،پارٹی سے ناراضگی کی خبریں غلط ہیں،سینیٹ الیکشن پر رابطے میں رہا ہوں ۔