شہبازشریف سے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے اموراور ..
تازہ ترین : 1

شہبازشریف سے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے اموراور ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبار شریف سے اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی -ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے- پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا پختہ عزم کرچکی ہے-انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف صرف جنگ جیتنا ہی واحد آپشن ہے-حکومت سیاسی جماعتوں کے سا تھ مل کر ملک کو مسائل کے چنگل سے نجات دلانے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کررہی ہے

وقت اشاعت : 11/02/2015 - 08:29:33

اپنی رائے کا اظہار کریں