داعش نے یرغمال امریکی خاتون کو قتل کردیا،صدر باراک اوباما کا متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی

بدھ 11 فروری 2015 09:09

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء ) امریکا نے جنگجو تنظیم داعش کے ہاتھوں یرغمال امریکی خاتون کے قتل کی تصدیق کردی ہے۔ وائٹ ہاوس کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم داعش نے متاثرہ خاندان کو ایک پیغام کے زریعے اطلاع دی گئی ہے کہ کائلا موئیلرنامی ان کی عزیزہ کو قتل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے ایک بیان میں خاتون کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کائلا موئیلر نے امریکا کے صحیح تشخص کی نمائندگی کی ہے تاہم امریکا ان کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو انصاف کے کٹھہرے میں ضرور لائے گا۔

واضح رہے کہ خاتون امریکی شہری شام میں امدادی کارکن کے طور پر اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھی جہاں اگست 2013 میں جنگجو تنظیم داعش نے اسے شام کے شہر حلب سے اغوا کرلیا تھا اور رہائی کے عوض 7 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :