پاکستانی خواتین خوبصورت ہیں انہیں زیادہ میک اپ کی ضرورت نہیں‘ پانچ وقت کی نماز ..
تازہ ترین : 1

پاکستانی خواتین خوبصورت ہیں انہیں زیادہ میک اپ کی ضرورت نہیں‘ پانچ وقت کی نماز سے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے،قومی اسمبلی کی خواتین اراکین اسمبلی نے کاسمیٹکس مصنوعات پر ٹیکس لگانے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء) قومی اسمبلی کی خواتین اراکین اسمبلی نے کاسمیٹکس مصنوعات پر ٹیکس لگانے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کردیا‘ کاسمیٹکس سے زیادہ ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرنا ہے‘ پاکستانی خواتین خوبصورت ہیں انہیں زیادہ میک اپ کی ضرورت نہیں‘ پانچ وقت کی نماز سے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

منگل کو قومی اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی خاتون رکن اسمبلی شاہین شفیق نے کہا کہ پاکستانی قوم کیلئے کاسمیٹکس سے زیادہ ضروری آٹا چینی اور دالیں ہیں۔ موجودہ حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورت کی اشیاء پر اپنی توجہ مرکوز کررکھی ہے اور ان کی قیمتوں میں روز بروز کمی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک خاتون کاسمیٹکس مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر دکھ تو ہے مگر زیادہ خوشی اس بات پر ہے کہ متوسط طبقے کی ضرورت کی اشیاء میں کمی ہورہی ہے۔

رکن اسمبلی شاہ جہان میر نے کہا کہ کاسمیٹکس مصنوعات پر ڈیوٹی سے خواتین پر فرق پڑے گا کیونکہ خواتین کی اکثریت برسرروزگار نہیں ہے مگر جب ہم پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی کریں گے تو ہمارے چہرے ویسے ہی خوبصورت ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کو اللہ تعالیٰ نے ویسے ہی خوبصورت بنایا ہے انہیں میک اپ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 11/02/2015 - 09:42:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں