پاک بھارت الیکشن کمیشنز خودمختار،بااختیار ادارے ہیں:ماہرین

بدھ 11 فروری 2015 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء) ماہرین نے پاک بھارت الیکشن کمشنز کو خود مختار اور با اختیار ادارے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں جموری تسلسل کے لیے لیکشن کمیشن کی ساکھ اور کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

جموریت کی مضبوطی کے لیے کام کرنے والے ادارے پلڈٹ کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے الیکشن کمیشن مضبوط ہیں اور امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کا جموری قدروں کی مضبوطی کے لیے مذید فعال کردار ہوگا، کانفرنس میں بھارت کے سابق چیف الیکشن کمیشنر ڈاکٹر ایس وائی قریشی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکرٹری حسن محمد، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر نے شرکت کی۔