سعودی عرب پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،دفتر خارجہ ، اقتصادی امداد اور مجوزہ منصوبوں کے لئے امداد کی پیش کشوں کا جائزہ وزارت امور خارجہ ، متعلقہ محکموں اور سرکاری اداروں کی مشاورت کے ساتھ لیا جاتا ہے/ دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل کے تحت نجی اداروں کیلئے نجی تنظیموں اور افراد کی غیررسمی ذارئع سے فنڈنگ کو سخت جانچ پڑتال کے تحت لایا جا رہا ہے، ترجمان

بدھ 11 فروری 2015 09:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، اس کی طرف سے اقتصادی امداد اور مجوزہ منصوبوں کے لئے امداد کی پیش کشوں کا جائزہ وزارت امور خارجہ ، متعلقہ محکموں اور سرکاری اداروں کی مشاورت کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے مالی امور کے بارے میں سعودی سفارتخانے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے اقتصادی امداد اور مجوزہ منصوبوں کے لئے امداد کی پیش کشوں کا جائزہ وزارت امور خارجہ ، متعلقہ محکموں اور سرکاری اداروں کی مشاورت کے ساتھ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل کے تحت نجی اداروں کیلئے نجی تنظیموں اور افراد کی غیررسمی ذارئع سے فنڈنگ چاہے وہ کسی بھی ذرائع یا کسی بھی ملک سے آ رہے ہوں ، کو سخت جانچ پڑتال کے تحت لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کی مالی امداد کے تمام امکانات ختم ہو جائیں گے۔