الیکشن کمشنر نے عمران خان کی سینٹ الیکشن کی خفیہ رائے شماری نہ کروانے کی درخواست مسترد کردی

بدھ 11 فروری 2015 09:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء)الیکشن کمشنر نے عمران خان کی سینٹ الیکشن کی خفیہ رائے شماری نہ کروانے کی درخواست مسترد کردی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے دوران سینٹ کے الیکشن کیلئے خفیہ رائے شماری نہ کروانے کا مطالبہ کیا تھا درخواست میں یہ کہا گیا تھا کہ سینٹ کے الیکشن کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے نہ کروایا جائے اور کہا کہ سینٹ کا الیکشن سب کے سامنے کروایا جائے ۔

منگل کے روز الیکشن کمیشن کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے مطالبے کو مسترد کردیا اور کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے ایکٹ میں ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں جس کے ذریعے سینٹ الیکشن کو خفیہ نہ رکھا جائے الیکشن کمیشن کے ا یکٹ کے مطابق خفیہ رائے شماری کرائی جاسکتی ہے ۔