الطاف حسین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں، تحریک انصاف کی خواتین سے معافی مانگ لی ،الطاف حسین نے خواتین سے معافی مانگ کر اچھا کیا،اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ کوئی معافی مانگے تو معاف کردینا چاہئے،شیریں مزاری ،ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کو بھی بیان بازی پر معاف کرنا چاہئے،ترجمان پی ٹی آئی

بدھ 11 فروری 2015 09:22

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ گزشتہ دنوں میں نے چند خطابات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعض افراد کے بارے میں کچھ سخت جملے اد ا کئے تھے جن سے ان اداروں اور ان کے بعض حکام کی دل آزاری ہوئی جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں ۔ الطاف حسین نے کہا کہ میرا مقصد کسی کی بھی دل آزاری کرنا نہیں تھا پھر بھی میر ی بیان کر دہ باتوں سے جس کسی بھی ادارے کے کسی بھی فرد کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے کہاکہ میں قومی اداروں کا کل بھی احترام کرتا تھااورآج بھی کر تا ہوں بعد ازاں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تحریک انصاف کے دھرنے میں شریک خواتین بارے اپنے بیان پرمعذرت کرلی ۔

(جاری ہے)

لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ وہ شیریں مزاری اورتحریک انصاف کے دھرنے میں شریک شریف خواتین سے معذرت خواہ ہیں اوران کے بارے میں اپنابیان واپس لیتاہوں اورتمام خواتین سے معذرت چاہتاہوں ۔

انہوں نے کہاکہ رضوان قریشی کوجانتاتک نہی ملک جنگ نہیں چاہتاملک سنوارناچاہتاہوں ،میں نے عمران خان کے بارے میں ابھی کچھ کہاہی نہیں انہوں نے کہاکہ زمینوں کی خریدوفروخت کاپتہ چلاتورابطہ کمیٹی کومعطل کردیاادھرتحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے خواتین سے معافی مانگ کر اچھا کیا،اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ کوئی معافی مانگے تو معاف کردینا چاہئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلطی پر معذرت کرنا اچھی بات ہوئی ہے،امید ہے آئندہ اپنے بیانات سے گریز کیا جائے گا۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کو بھی بیان بازی پر معاف کرنا چاہئے،اگر ایسا رویہ رکھا گیا تو دوبارہ چیلنج کریں گے،اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ کوئی معافی مانگے تو معاف کردینا چاہئے ۔