تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا سے سینٹ کی نشستوں کیلئے 131 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرا دیں،پارلیمانی بورڈ آج انٹرویو کرے گا

منگل 10 فروری 2015 09:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا سے سینٹ کی نشستوں کے لئے 131 امیدواروں نے درخواستیں جمع کراد ی ہیں اعظم سواتی خالد مسعود سابق سفارتکار رستم شاہ مہمند اور جنرل (ر) علی قلی خان اور اسلام آباد سٹی کے سیکرٹری اطلاعات سفیر اللہ خان سمیت اہم رہنما وں نے درخواستیں جمع کرادی ہیں پارلیمانی بورڈ آج(منگل کو ) امیدواروں کے انٹرویو کرے گاپی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا سے سینٹ کی نشستوں کے لئے 131امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں جن میں پشاؤر ریجن سے 38ہزارہ ریجن سے 25جنوبی اضلاع سے 18مالاکنڈ ریجن سے 15درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں جبکہ خواتین کی نشست کے لئے 8اور اقلیتی نشست کے لئے 12امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں درخواستیں جمع کرانے والوں میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے کئی سرکردہ رہنما شامل ہیں جن میں فوزیہ قصوری معروف سلیم اعظم سواتی خالد مسعود عمر اصغر خان قاضی انور ایڈوکیٹ لکی مروت سے عارف خان مروت اور سابق سفارتکار رستم شاہ مہمند سمیت کئی رہنما شامل ہیں ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی سینٹ کے امیدواروں کے انٹرو یو آج منگل اور کل (بدھ کو)کرے گا جس کے بعد سینٹ کی ہر نشست کے لئے تین تین امیدواروں کے نام فائنل کرکے پارٹی کے چیرمین عمران خان کو پیش کریں گے اور حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :