شیخ آفتاب کی زبان پھسل گئی ،انتخابی فہرستوں کے آرڈیننس کودوبارہ پیش کردیا،اپوزیشن کی جانب سے آوازیں آنے پرشیخ آفتاب کی معافی ،معافی ،معافی کی صدائیں ،آپ کودونوں جانب سے معافی مل گئی،سپیکر کا جملہ، ارکان کے ہونٹوں پرمسکراہٹ بکھر گئی

منگل 10 فروری 2015 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء)قومی اسمبلی میں وزیرپارلیمانی امورشیخ آفتاب کی زبان پھسل گئی ،انتخابی فہرستوں کے آرڈیننس کودوبارہ پیش کردیا،اپوزیشن کی جانب سے آوازیں آنے پرشیخ آفتاب کی معافی ،معافی ،معافی کی صدائیں سپیکرنے کہاکہ آپ کودونوں جانب سے معافی مل گئی ہے، ارکان کے ہونٹوں پرمسکراہٹ بکھر گئی ۔

(جاری ہے)

پیرکی شام اس وقت وزیرمملکت پارلیمانی امورشیخ آفتاب کی زبان پھسل گئی جب انہوں نے ایک مرتبہ انتخابی فہرستیں ترمیمی آرڈیننس پیش کرنے کے بعددوسراآرڈیننس حلقہ بندیاں ترمیمی آرڈیننس کے بجائے پہلاہی دھرادیاجس پراپوزیشن اراکین نے آوازیں دیں تووزیرپارلیمانی امورنے ایوان میں3بارمعافی معافی معافی کے الفاظ دھراکرمعذرت کرلی اورپھرآرڈیننس پیش کیاتوسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہاکہ لیں آپ کودونوں جانب سے معافی مل گئی ہے

متعلقہ عنوان :