افغانستان میں ڈرون حملے میں داعش کے جنگجو سمیت 6 افراد ہلاک

منگل 10 فروری 2015 09:12

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش سے تعلق رکھنے والا جنگجو سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان پولیس چیف کا کہنا تھا کہ داعش جنگجو روٴف اس وقت ڈرون حملے کا نشانہ بنا جب وہ کار میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جارہا تھا جب کہ اس کے ساتھ مارے جانے والے دیگر دہشت گرد ایک دہائی سے زائد عرصے سے افغان جہادی مہم کا حصہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ شائع ہو نے والی رپورٹ کے مطابق داعش جنگجو روٴف نے عراق اورشام کے لئے مختلف ممالک سے لوگوں کی بھرتیاں کی تھیں۔دوسری جانب صوبہ ہلمند کے نائب گورنر کا کہنا تھا کہ یہ بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی کہ مرنے والا شخص داعش کا جنگجو روٴف تھا تاہم وہ اپنے حلیے سے داعش کا جنگجو ہی معلوم ہوتا ہے جو 2007 میں صوبہ اروزگان میں آکر آباد ہوا۔

متعلقہ عنوان :