حکومت کے خاتمے کا کوئی مبینہ منصوبہ نہیں بنا رہے، بنگلہ دیشی فوج

منگل 10 فروری 2015 09:12

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء ) بنگلہ دیشی فوج نے خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ ملک میں جاری سیاسی بحران کے تناظر میں حکومت کے خاتمے کا کوئی مبینہ منصوبہ بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں مقامی میڈیا کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ موجودہ بحران کے تناظر میں فوج کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے باز رہے۔ فوج کے مطابق اسے یہ بیان ”قیاسانہ اور فرضی“ میڈیا رپورٹس کے بعد دینا پڑ رہا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتی کہ لوگوں میں کنفیوڑن پیدا ہو۔

متعلقہ عنوان :