چند دن کی بچی پیدائشی طور پر حاملہ

منگل 10 فروری 2015 09:10

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء )ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی ایک بچی پیدائشی طور پرحاملہ تھی۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد جڑواں بچوں کے اعضا الگ کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق کوئین الزبتھ ہسپتال میں ایک بچی کی پیدائش ہوئی جو پیدائشی طورپر حاملہ تھی۔ 3 ہفتے کی عمر میں آپریشن کے ذریعے اس کےجسم میں بننے والے جنین نکال دئیے گئے۔

یہ جنین 8 اور10 ہفتوں کے تھے۔دونوں جنین اور اعضا کھال میں لپٹے ہوئے تھے۔ایک کا وزن 14.2 گرام اور دوسرے کا 9.3 گرام تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے 8 ہفتوں بعد بچی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔ طبی دنیا کے اس عجیب و غریب معجزے سے متعلق خبر ہانگ کانگ میڈیکل جرنل میں بھی شائع ہوئی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق یہ صورت حال foetus in foetuکہلاتی ہے، جو پانچ لاکھ پیدائشوں میں سے ایک میں ہی ہوتی ہے۔

دنیا میں آج تک اس طرح کے صرف 200 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اتنی چھوٹی سی بچی کے لیے حمل قبول کرنا ناممکن ہے ، پائے جانے والے دو جنین ان کے والدین کے الگ بچے تھے جو غلط طور پر بچی کے ساتھ لگ گئے ۔دوسری وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ بچی کی ماں نے پہلے کئی دفعہ ابارشن کرایا ہو جن کے اعضا اب بچی کے ساتھ لگ گئے۔