سانحہ پشاور میں ہلاک 5دہشتگردوں کی شناخت ،2کی شناخت نہ ہوسکی

منگل 10 فروری 2015 09:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء)سانحہ پشاور میں ہلاک ہونے والے5دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی،2کی شناخت نہ ہوسکی،5پاکستانی دہشتگردوں کو افغانستان میں بیٹھے ماسٹر مائینڈ سے ہدایات ملتی رہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کے آرمی پبلک سکول حملے کے دوران مارے جانے والے5دہشتگردوں کو شناخت کرلیاگیا ہے۔یہ پانچوں پاکستانی ہیں جبکہ2دہشتگردوں کی شناخت نہ ہوسکی۔سکول پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کا بھی سراغ لگا لیاگیا ہے،ماسٹر مائنڈ افغانستان میں بیٹھ کر حملہ آوروں کو ہدایات دیتا رہا

متعلقہ عنوان :