نیوزی لینڈ سے شکست سے بہت کچھ سیکھا ہے ایک بار جیت کا سلسلہ شروع ہوا تو کارکردگی بڑھتی چلی جائے گی،مصباح الحق،ورلڈ کپ کی جیسے تیاریاں ہونی چاہئے تھی ویسی نہیں ہوئی ،شاہد آفریدی ، قومی ٹیم کسی بھی ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے،وہاب ریاض، انضمام الحق سے موازنہ میرے لئے فخر کی بات ہے نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بددل نہیں،صہیب مقصود

پیر 9 فروری 2015 08:17

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور کھلاڑیوں شاہد آفریدی‘ صہیب مقصود‘ وہاب ریاض سمیت احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سے شکست سے بہت کچھ سیکھا ہے ایک بار جیت کا سلسلہ شروع ہوا تو کارکردگی بڑھتی چلی جائے گی قومی ٹیم کسی بھی ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی جیسے تیاریاں ہونی چاہئے تھی ویسی نہیں ہوئی یہاں ڈولپنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے کھلاڑیوں کے لئے مددگار ہو گا اس موقع پر وہاب ریاض نے کہا کہ نئی گیند سے بولنگ ٹریننگ کر رہا ہوں تاکہ ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کر سکوں۔

صہیب مقصود نے کہا کہ انضمام الحق سے موازنہ میرے لئے فخر کی بات ہے نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بددل نہیں ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کروں گا اس موقع پر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ فیٹنس مسائل کے باعث باؤلرز توقعات پر پورا نہین اتر رہے لیکن پاک بھارت میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے اس لئے پریکٹس پر توجہ دے رہا ہوں تاکہ اچھا سے اچھا پرفارم کر سکوں اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اپنی ٹیم کے بارے میں کافی پرعزم ہوں حال میں ہماری ون ڈے میں کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن کوشش یہی ہے کہ ٹیم خراب کارکردگی کے تسلسل کو توڑے ایک بار جیت کا سلسلہ شروع ہوا تو کارکردگی بڑھتی چلی جائے گی قومی ٹیم کسی بھی ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے جنید خان کی انجری سے ٹیم کو بڑا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کپتان مصباح الحق کا سعید اجمل کے بارے میں کہنا تھا کہ سعید اجمل کیلئے ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ بہت مشکل ہے کیونکہ سعید اجمل نے معطلی کے بعد بالکل کرکٹ نہیں کھیلی سعید اجمل کو خود یقین نہیں کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھلیں گے۔

متعلقہ عنوان :