ہزار4سو میگاواٹ بجلی 2016تک نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل ہو جائے گی، مصدق ملک ، پرعزم ہیں کہ اپنے دور اقتدار میں ملک سے بجلی بحران کے خاتمے میں کامیاب ہو جائیں گے، ترجمان وزیراعظم

پیر 9 فروری 2015 08:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء)اگلے سال نیلم جہلم منصوبہ 1000 میگاواٹ بجلی پیدا کریگا اگلے سال 4400 میگاواٹ بجلی ملک کے نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ ہم پرعزم ہیں کہ اپنے دور اقتدار میں ملک سے بجلی بحران کے خاتمے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی شہرت یافتہ جریدے کو انٹرویو میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکو مت مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمے کیلئے بھر پوراقدامات کر رہی ہے اور آنیوالوں دنوں میں عوام کو بھر پورریلیف دیا جائیگا ۔ اپنے انٹر ویو میں مصدق ملک نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ اپنے دور اقتدار میں ملک سے بجلی بحران کے خاتمے میں کامیاب ہو جائیں گے جس کے لئے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے ترجماننے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور ملک ترقی کرے گا۔