بجلی بلوں کے ذریعے پی ٹی وی کو سالانہ5 ارب کی آمدن ،پی ٹی وی کی سالانہ آمدن 8 ارب 83 کروڑ ہے جس میں 5 ارب عوام سے فیس کی مد میں زبردستی لئے جاتے ہیں‘وزارت خزانہ

پیر 9 فروری 2015 08:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء) پاکستان ٹیلیویژن کو بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام سے زبردستی فیس لینے کی مد میں سالانہ 4 ارب 94 کروڑ روپے کی آمدن ہورہی ہے۔ بلوچستان کے عوام 5 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرتے ہیں سندھ کے عوام سے 80 کروڑ روپے بٹورلئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ کے عوام سے 35 کروڑ 50 لاکھ روپے فیس کی مد میں وصول کئے جارہے ہیں جبکہ پنجاب کے عوام 3 ارب 73 کروڑ 40 لاکھ روپے پی ٹی وی کو دے رہے ہیں۔

حکومت عوام سے بجلی کی بلوں کے ذریعے عوام سے ہر ماہ 35 روپے ماہانہ وصول کرتی ہے جبکہ پی ٹی وی میں یہ رقم کرپشن کی نذر ہوجاتی ہی۔ حکومت یہ ڈاکہ عوام کی جیبوں پر آئین و قانون سے بالاتر ہوکر دیدہ دلیری سے ڈال رہی ہے۔ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت پی ٹی وی کو دیکھنا پسند نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :