لاہور ائیرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام‘ منشیات اسمگلنگ میں مدد کرنے پر ..
تازہ ترین : 1
لاہور ائیرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام‘ منشیات اسمگلنگ میں ..

لاہور ائیرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام‘ منشیات اسمگلنگ میں مدد کرنے پر سابق ہاکی اولمپیئن زاہد شریف گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء) لاہور ائیرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام منشیات اسمگلنگ میں مدد کرنے پر سابق ہاکی اولمپیئن زاہد شریف گرفتار۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز لاہور ائیرپورٹ پر محکمہ این ایف اے (NFA) نے لاہور ائیرپورٹ سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ محکمہ این ایف کے مطابق سابق ہاکی اولمپیئن ائیر پورٹ کا شفٹ انچارج پی آئی اے کا آپریشن منیجر زاہد شریف منشیات اسمگلنگ میں مسافر کی مدد کر رہا تھا۔ زاہد شریف نے منشیات کا بھرا بیگ مبینہ طور پر مسافر تک پہنچانا تھا شک ہونے پر تلاشی لی گئی تو بیگ سے منشیات برآمد ہوئی جس پر زاہد شریف سمیت مسافر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ محکمہ این ایف اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

وقت اشاعت : 09/02/2015 - 08:35:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں